سعودی خاندان نے بنگلہ دیشی گھریلو ملازم کی شادی کروا کے دل جیت لیے

سوشل میڈیا پر شادی کے چرچے ہوگئے
شائع 15 مئ 2023 03:44pm

سعودی عرب میں ایک خاندان نے اپنے گھر میں کام کرنے والے بنگلہ دیشی گھریلو ملازم کی شادی اس احسن طریقے سے کروائی کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ شادی کے چرچے ہوگئے۔

سعود ی خاندان نے تمام تیاریوں سے لے کر شادی کروانے تک بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شادی کی ویڈیوز سعودی عرب کے متعدد رابطہ یلٹ فارمز پروائرل ہیں جہاں صارفین اپنے تعریفی تبصروں میں سعودی خاندان کو خوب سراہ رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی نژاد ملام جھیرنے شادی کے موقع پر سعودی لباس اور بشت بھی زیب تن کیا تھا۔

Read Comments