امن معاہدے: پیوٹن اور یوکرینی صدر افریقی رہنماؤں سے ملاقات پر آمادہ

امن معاہدے کو سینیگال، یوگینڈا، مصر، کانگو اور زیمبیا کے رہنماؤں کی حمایت حاصل
شائع 17 مئ 2023 09:08am

روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے امن معاہدے کے لیے افریقی رہنماؤں سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

صدر جنوبی افریقہ سرل راما فوسا نے کہا روس اور یوکرین کے سربراہان نے افریقی رہنماؤں سے ملاقات کی حامی بھرلی ہے وہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دے دی گئی ہے۔

امن معاہدے کو سینیگال، یوگینڈا، مصر، کانگو اور زیمبیا کے رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔

Read Comments