Aaj Logo

شائع 17 مئ 2023 09:07pm

بنوں: فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولا بارود برآمد

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بنوں میں آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دونوں دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔

Read Comments