Aaj Logo

شائع 17 مئ 2023 11:27pm

ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ طاقتوار سرمایہ کاری کے بغیر ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں۔

کراچی میں پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے طاقتور سرمایہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں اور سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں، برنس کمیونیٹی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جو قوم کو تقسیم کرے وہ لیڈر نہیں ہوتا، ملک میں جو کچھ نو مئی کو ہوا، وہ غلط تھا، البتہ فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو مذمت کریں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جی ایچ کیو کو آگ لگا دیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے اور آپ کا بزنس ہے، اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے، مگر یہ بات ایک شخص کے سمجھ میں نہیں آئی اس لیے اس نے اپنا اور ملک دونوں کا نقصان کیا۔

دوسری جانب اسی تقریب سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری کھوئی ہوئی معیشت اور آبادی کو بازیاب کرائیں گے، ملک جس سیاسی بحران میں ہے اس سے ہم سب کو مل کر نکلنا ہوگا۔

میئر کے انتخاب میں تاخیر پر طنز کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایک میئر کی بھی ہمیں تلاش ہے جو اب مل جانا چاہیے، وسیم اختر کو میئر بنتے بنتے ایک سال لگ گیا تھا۔

Read Comments