عمران خان کی گرفتاری: حکومت نے پیروی کیلئے 2 پبلک پراسیکیوٹر تعینات کردیے

دونوں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری
شائع 18 مئ 2023 11:36am

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر درج مقدمات میں حکومت نے پیروی کے لیے 2 پبلک پراسیکیوٹر تعینات کردیے۔

چیف کمشنر نے کیسز میں سرکار کی پیروی کے لیے 2 نئے پراسیکیوٹر کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیسز کی پیروی کے لیے ایڈووکیٹ چوہدری زاہد آصف اور ایڈووکیٹ نذیر سلطان میکن نئے پراسیکیوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

دونوں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پراسیکیوٹرز اسلام آباد ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹس میں کیسز کا دفاع کریں گے۔

Read Comments