Aaj Logo

شائع 19 مئ 2023 12:45am

عمران عباس کی مدینہ منورہ حاضری، نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اداکار عمران عباس کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

اداکار عمران عباس ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے ۔

تاہم انسٹاگرام پر اداکار نے ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مدینہ منورہ کے صحن میں موجود ہیں اور اور نعت پڑھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران عباس مقبول نعت ’ کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت ’ کو اپنے انداز میں پڑھ رہے ہیں ۔

Read Comments