جی7 اجلاس: امریکی صدر سمیت دیگر سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے

بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، چینی اثر ورسوخ کیخلاف تعاون بڑھانے پراتفاق
شائع 19 مئ 2023 09:13am

جی سیون ممالک کا اجلاس آج سے جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے امریکی صدرجوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رُکن ممالک کے سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے۔

امریکی صدر نے جی سیون اجلاس سے قبل جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدہ سے ہیروشیما میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر ورسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ہمیں حالیہ تاریخ کے سب سے زیادہ پیچیدہ ماحول کا سامنا ہے، یوکرین پر حملے کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ یورپی یونین کے عہدیدار کے مطابق جی سیون اجلاس میں روس کی ہیروں کی تجارت پر پابندیاں لگانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read Comments