پاکستانیوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں، حنا ربانی کھر

حنا ربانی کا پاکستانی سفیروں کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب
شائع 19 مئ 2023 01:25pm

وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی ورچوئل کانفرنس ہوئی جس کی حنا ربانی کھرنے کانفرنس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی نقل وحرکت ختم کرنے کیلئے کام کیا جائے اور تارکین وطن کوہنرمند بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

Read Comments