Aaj Logo

شائع 19 مئ 2023 03:03pm

ملک میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی ہوئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور اس دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 32 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 24 روپے تک مہنگا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں6روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ 3 روہے 38 پیسے مہنگی ہوئی، اور ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔

Read Comments