سندھ حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا
شائع 19 مئ 2023 03:34pm

حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے لیکر31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔

Read Comments