وزیرتعلیم سندھ کا اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر و بدعنوانی کی شکایات پرنوٹس

وزیرتعلیم سردارشاہ کی ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرنے کی وارننگ
شائع 19 مئ 2023 03:55pm

وزیر تعلیم سندھ سردارشاہ نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تنخواہوں میں تاخیر اور شوت وصولی کی شکایات پرنوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور برخاست کرنے کی وارننگ دیتے کہا کہ ایسے افسران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکایات ہیں نئے اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی میں رشوت طلب کی جارہی ہے رشوت میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کئےجائیں گے۔

سردارشاہ نے کہا کہ واضح ہدایات ہیں مجرمانہ عمل سے اجتناب برتا جائے میرٹ پرآنے والے اساتذہ سے اس طرح کا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read Comments