Aaj Logo

شائع 19 مئ 2023 07:57pm

چین کا بھارت کے جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار

چین نے جی 20 ٹورازم اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، کیوں کہ چین نے بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بلائے گئے جی 20 ٹورازم اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، جس میں جی 20 کا اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، ایسی کسی بھی میٹنگ میں چین شرکت نہیں کرے گا۔

پاکستان کی مخالفت

اس سے قبل پاکستان نے بھی بھارت کی جانب سے سرینگر میں جی 20 اجلاس بلانے پر سخت اعتراض درج کرایا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں جی 20 ممالک اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بلانا غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی شدید مخالفت کے باوجود بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کے مندوبین کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے سرینگر کو ہنگامی بنیادوں پر ’سمارٹ سٹی‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جی 20 اجلاس کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، اور بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس بلایا گیا تھا، تاہم مودی کی یہ چالاکی خود اس کے گلے پڑ گئی ہے۔

Read Comments