کراچی میں۔ تحریک انصاف کا دفتر ختم کرنے پر سیاسی کارکنوں میں تصادم

ہوائی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف پھیل گیا
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 10:20am

کراچی علاقے گارڈن عثمان آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑا تحریک انصاف کے مقامی دفتر کے مسمار کرنے پر ہوا۔

پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکن بابرخان نے ذاتی ملکیت مسمار کی جو تحریک انصاف کے دفتر میں منتقل کی تھی۔ دفتر مسمار کرنے پرعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔

ہوائی فائرنگ اورعوام کے ہجوم سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

Read Comments