کراچی: کروڑوں روپے کی چوری، ملزمان مہنگی مشینری، سولر سسٹم لیکرفرار

ملزمان رات 11 سے صبح 5 بجے تک واردات کرتے رہے
شائع 24 مئ 2023 08:34am

کراچی کےعلاقے بن قاسم میں کروڑوں روپے چوری کی بڑی واردات پیش آئی جہاں مسلح ملزمان کروڑوں روپے کا قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے۔

چوری کی وراردات میں ملوث 15 سے 20 مسلح ملزمان نے فیکٹری کا صفایا کردیا، ملزمان کروڑوں روپے مالیت کی مشینری، بیٹریاں، سولر سسٹم لے گئے۔

مسلح افراد نے فیکٹری گارڈز پر تشدد اور مارپیٹ کرکے انہیں بند کردیا جبکہ ملزمان رات 11 سے صبح 5 بجے تک واردات کرتے رہے۔

کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ صبح یہاں پہنچنے پر مجھے واردات کا معلوم ہوا لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

Read Comments