چین امریکا تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کرینگے، چینی سفیر

امریکا میں چین کے نئے سفیر ژی فینگ کی صحافیوں سے گفتگو
شائع 24 مئ 2023 01:55pm

امریکا میں تعنیات چین کے نئے سفیر ژی فینگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کو سنگین مشکلات اور نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں چینی سفیر نے کہا کہ چین امریکا تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے، چینی سفیر ژی فینگ اس سے قبل نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

ژی فینگ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جو امریکا میں چینی سفارتخانے میں دو مرتبہ کام کرچکے ہیں، وہ چینی زارت خارجہ کے ساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں۔

Read Comments