Aaj Logo

شائع 24 مئ 2023 01:03pm

شمالی وزیرستان میں چک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار ایک شہری شہید

لیاقت چک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں دو سیکیورٹی، ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین شہید، جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہداء اور زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائک سعید، سپاہی جاوید، پولیس اہلکار حکیم جان اور نامعلوم سویلین شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہیں۔

Read Comments