Aaj Logo

شائع 25 مئ 2023 11:48pm

جی20 اجلاس کا بائیکاٹ کرنا سعودی عرب، چین اور ترکیہ کا اپنا فیصلہ تھا، سیکرٹری خارجہ

سیکرٹری خارجہ اسد مجید کا کہنا ہے کہ چین سعویہ اور ترکیہ نے خود جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کیا یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کو سری نگر میں G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کی میزبانی کے ہندوستانی اقدام کو مسترد کر دیا۔

سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے سرینگر میں بھارت کی جانب سے جی 20 اجلاس کے انعقاد پر بریفنگ میں کہا کہ یہ سیاحتی امور کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ کا اجلاس تھا، جس میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے شرکت نہیں کی۔

اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدر کے سوال پر سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یہ ہمارے کہنے پر نہیں انہوں نے خود سے فیصلہ کیا تھا، یہ ممالک جی 20 کے رکن ممالک ہیں، انہوں نے خود یہ فیصلہ کیا، البتہ ہم نے اپنے سفارتی ذرائع سے اپنا نقظہ نظر سامنے رکھا تھا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے سوال کیا کہ کیا پاکستان بھی جی 20 کا ممبر ہے، جس پر سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ پاکستان جی 20 کا رکن نہیں، یہ پروگرام کشمیر میں ہو رہا تھا لیکن کسی کشمیری کو اس اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

Read Comments