Aaj Logo

شائع 26 مئ 2023 12:02am

ڈپریشن سے متعلق بیان پر نواز الدین صدیقی تنقید کی زد میں

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن کے بارے میں دلچسپ بیان اداکار گلشن دیویا کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ڈپریشن کو ”شہری مسئلہ“ قرار دیا ہے۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ“ ڈپریشن صرف ایک“اَربن ایشو“ یعنی شہری مسئلہ ہے کیونکہ اُن کا گاؤں شہر سے صرف 3 گھنٹے دور ہے اور اگر وہ اپنے گاؤں جا کر کہیں گے کہ مجھے ڈپریشن ہے تو اُنہیں ایک تھپڑ پڑے گا اور کہا جائے گا کہ یہ کچھ نہیں ہوتا، اچھی طرح کھانا کھاؤ اور جاؤ جا کر فصلوں میں کام کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن لوگوں کو بھی تو دیکھیں جو سڑک کنارے رہتے ہیں اور بارش میں بھی ناچ گا رہے ہوتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی کے اس تبصرے پر ساتھی اداکار گلشن دیویا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان کے کام کی وجہ سے ان کا بے حد احترام کرتا ہوں لیکن میں اس معاملے پر انہیں سنجیدگی سے نہیں لے سکتا۔اگر آپ صرف شراب نوشی کی لت کو ہی دیکھیں تو وہ بھی دیہی علاقوں کے لوگوں میں موجود ہے اور یہ ذہنی بیماری ہے۔

کوئی بھی شخص نشے کا عادی اس لیے نہیں ہوتا کہ اسے نشہ کرنا پسند ہے، یہ لت صرف ایک علامت ہے، اصل مسئلہ وہ صدمہ ہے جس سے وہ خود کو نکال نہیں سکتا۔

Read Comments