امریکا دیوالیہ ہو جائے گا، کتنے امریکی شہریوں کو یقین ہے؟

سروے میں حقائق کھل کرسامنے آگئے
شائع 26 مئ 2023 08:45am

امریکا دیوالیہ ہوگا کہ نہیں ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 70 فیصد امریکی شہریوں کو یقین ہے کہ امریکا جلد دیوالیہ ہوجائے گا۔

جوبائیڈن حکومت اور کانگریس قرض پرمعاہدہ نہیں کرسکیں گے حکومت اپنے بل ادا کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہے گی۔

سروے کے مطابق 28 فیصد امریکیوں کو صورتحال کی کوئی فکر نہیں ہے۔

اس سے قبل ہی امریکی صدر کے کانگریس ارکان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے جس کے باعث امریکا کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ریپبلکن ٹیکس بڑھانے پر رضامند نہیں ہیں جبکہ ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی کی قرض کی حد پر صدر بائیڈن سے بات جیت بے نتیجہ ختم ہوئی تھی۔

Read Comments