وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی
اپ ڈیٹ 26 مئ 2023 05:57pm

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو اقتصادی، تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی و پائیدار دو طرفہ تعلقات جب کہ آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام و ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر نے معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔

Read Comments