Aaj Logo

شائع 27 مئ 2023 11:31am

میجرعادل راجہ (ر) کا فیس بُک، یوٹیوب چینل بند

پاک فوج کے سابق میجر(ر) عادل راجہ نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کا یوٹیوب چینل اور فیس بُک پیچ بند کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خُفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی میڈیا ٹیم نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مل کر میری آواز کو بند کردیا ہے۔

عادل راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں فیس بُک اور یوٹیوب انتظامیہ سے درخواست پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس فیصلے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔

میجر(ر) عادل راجا عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق وہںلنڈن میں مقیم ہیں اور حکومت اور مسلح افواج کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ نو مئی کے واقعات سے پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر کئی بڑے دعوے بھی کیے جو غلط ثابت ہوئے۔

Read Comments