Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مئ 2023 11:56am

ایجنسیوں نے ریپ ایکٹ سمیت 2 طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اداروں کے خلاف سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کچھ گفتگو پکڑی ہے، دو طرح کے منصوبے بنائے جا رہے تھے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا پی ٹی آئی ورکرز کے گھر پر جعلی چھاپے کا تھا فائرنگ سے ہلاکتیں کرنی تھیں تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی گئی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دوسرے منصوبے میں ریپ بھی کیا جانا تھا، مقصد قانون نافذ کرنے والوں پر الزام لگانا تھا، یہ ڈراما گزشتہ رات کرنے والے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ڈھنڈورا پیٹا جائے اس لیے مناسب سمجھا گیا کہ قوم کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے۔

رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے غیرملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔

پولیس نے اپنے بیان میں تمام افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو شفاف رکھیں اور تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔

Read Comments