Aaj Logo

شائع 28 مئ 2023 10:10am

مگرمَچھوں نے اپنے ہی مالک کا شکار کرکے بُھوک مٹالی

شمالی کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے اپنے ہی 72 سالہ مالک کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُسے اپنا شکار بنا لیا، جومگرمچھ فارمرز ایسوسی ایشن کا صدر بھی تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریباً 40 مگرمچھوں نے بزرگ شخص کو اُس وقت اپنا شکار بنایا جب وہ اُس احاطے میں چلا گیا تھا جہاں مگرمچھ موجود تھے۔ مذکورہ واقعہ جمعہ کو سیم ریپ شہر کے قریب پیش آیا۔

واقعے سے متعلق پولیس بتایا ک ہلاک ہونے والی شخص کا نام Luan Nam ہے جو انڈے دینے والے ایک مگرمچھ کے پنجرے کے قریب پہنچا جہاں اُس نے مگرمچھ کو پنجرے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق جب لوان نامی شخص نے مگرمچھ کے منہ پر چھڑی ماری تو اُس نے چھڑی سمیت 72 سالہ شخص کو بھی ساتھ اپنی جانب کھینچ لیا۔

اسی دوران ہی دیگر مگرمچھ بھی نہتے شخص پر حملہ آور ہوگئے جب تک اس کی موت نہ ہوگئی۔ مقتول کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا ایک بازو غائب تھا۔

اس سے قبل 2019 میں اسی علاقے کے ایک ایسے ہی فارم میں ایک دو سالہ بچی کو مگرمچھوں نے مارکر کھا لیا تھا تاہم جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں جانوروں کو ان کے انڈے اور گوشت کے لیے پالا جاتا ہے۔

Read Comments