Aaj Logo

شائع 28 مئ 2023 10:01am

چلڈرن اسپتال لاہور کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹنگ سے بچہ جاں بحق

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں انکیوبیٹر میں دو بچوں کو زیادہ درجہ حرارت پر رکھ دیا گیا جس کے باعث بچہ جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال عملے کی غفلت نے ایک بچے کی جان لے لی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز عملے نے اسپتال کی نرسری میں لائے گئے دو بچوں کو انکیوبیٹرمیں رکھا، عملے نے کوتاہی برتتے ہوئے بچوں کو زیادہ درجہ حرارت پر رکھ دیا، جس سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی اور دوسرا بچہ جھلس گیا۔

واقعے اطلاع ملتے ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چلڈرن اسپتال پہنچ گئے اور نرسری میں جائے حادثہ کا معائنہ کیا، جب کہ نرسری میں موجود دیگربچوں کی خیریت دریافت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ بعض بیڈز پر بیک وقت 2 سے 3 بچوں کا علاج ہورہا ہے۔ محسن نقوی نے نرسری میں میڈیکل پروٹوکول کو 100فیصد فالو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کے لئے ایک بیڈ مخصوص ہونا چاہئے۔

محسن نقوی نے بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سےضروری ہدایات دیں اور کہا کہ نومولود بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں، جھلسنے والے بچوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Read Comments