بلاول بھٹو کے دورہ عراق کا شیڈول تیار کرلیا گیا

وزیرخارجہ بلاول نجف اور کربلا بھی جائیں گے
شائع 28 مئ 2023 01:25pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ عراق کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جہاں وہ عراقی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 5 اور6 جون کوعراق میں مذاکرات کریں گے جہاں ان کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تجارت، روابط، پاکستانی زائرین کی سہولیات پر بات چیت ہوگی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نجف اور کربلا بھی جائیں گے۔

Read Comments