لال بیگ نے کھلبی مچادی، کیفے میں میزیں کرسیاں اُلٹا دی گئیں

صورتحال دیکھ کر پولیس کو طلب کر لیا گیا
شائع 29 مئ 2023 12:24pm

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں قائم ایک کیفے میں گھسنے والے لال بیگ نے افرا تفری مچادی، جو سیکیورٹی الرٹ کا سبب بن گیا۔

ویب سائٹ ’’والا‘‘ نے بتایا کہ شہر کے مرکز میں ڈیزنگوف سٹر کیفے میں لال بیگ کے آنے سے وہاں موجود افراد ایسے بوکھلائے کہ میزیں، کُرسیاں گرنے لگیں۔

صورتحال کو دیکھ کر پولیس کو طلب کر لیا گیا، انتظامیہ کو لگ رہا تھا کہ کوئی سیکیورٹی خطرہ موجود ہے۔ اسی دوران یہ سامنے آیا کہ ایک میز کے نیچے لال بیگ موجود تھا۔

لاگ بیگ کو دیکھ کرخاتون اتنی خوفزدہ ہوگئی تھیں کہ انہوں نے میز ہی زمین پرگرا دی جسے دیکھ کر انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے تحت فوری طور پر پولیس کو بُلا لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ سے دو افراد ن بھاگنے کی کوشش کی تھی لیکن اس دوران شیشے ٹوٹ جانے کی وجہ سے انہیں معمولی چوٹ آئی ۔

Read Comments