Aaj Logo

شائع 30 مئ 2023 02:58pm

سندھ: اسکول وینز سے سی این جی کِٹس ہٹانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ

حکومت سندھ نے صوبے میں اسکول وینز سے سی این جی کِٹس ہٹانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ ہوا کہ اسکول وینز سے سی این جی کِٹس ہٹانے کے لئے آپریشن کیا جائے گا۔

اجلاس میں ہدایت جاری کی گئی کہ غیرقانونی بس اسٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جائیں۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہدایت دی کہ غیر قانونی بس اسٹینڈ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھے جائیں، اور غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سرجیل میمن نے کا کہ غیر قانونی بس اسٹینڈز چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے بس اسٹینڈز پر غیر قانونی قبضے فوری طور پر ختم کروائے جائیں، جب کہ قبضے ختم کروانے کے لئے متعلقہ حکام سے مدد لی جائے۔

Read Comments