Aaj Logo

شائع 31 مئ 2023 03:39pm

بابر اور رضوان کرکٹ کے بعد پڑھائی کے میدان میں بھی نمبر ون بننے کیلئے تیار

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں تاہم اس دوران کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی جانب سے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی۔

تصویر میں بابراعظم کو صوفے پر اور محمد رضوان کو زمین پر بیٹھ کر پیپر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹر بابر اعظم کی جانب سے اس تصویر کے کپشن میں لکھا گیا کہ ”یہ کیا ہورہا ہے؟“۔

بابر اعظم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ موج ، مستی اور تیاری۔

ایک اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایگزام کی تیاری۔

نواز نامی صارف نے بابر رضوان کو پیغام دے ڈالا کہ یہاں پر پہلی پوزیشن لینی ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں، بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔

بابر اور رضوان 31 مئی سے3جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے،

Read Comments