جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کے ہاتھوں میاں بیوی قتل

70 سالہ انوراوراہلیہ کو تیز دھارآلے سے گھرمیں گھس کرقتل کیا گیا، علاقہ مکین
شائع 01 جون 2023 09:58am

صادق آباد کے علاقے رشید آباد میں دہرے قتل کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 70 سالہ انور اور اس کی اہلیہ کو تیز دھار آلے کے وار سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول انور کی دوسری شادی تھی اور دو ماہ قبل اس گھرمیں شفٹ ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو مقتولین کے بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر بے رحمی سے قتل کیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کردیا ہے۔

Read Comments