سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ سے بھی بڑھ گئی

آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض سب سے بڑا شہر
شائع 01 جون 2023 04:33pm

سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ31 لاکھ سے بڑھ گئی جس کے بعد آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت سب سے بڑا شہر بن گیا۔

مملکت میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ اور خواتین کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض سب سے بڑا شہر ہے۔

سعودی شہر جدہ دوسرے، مکہ تیسرے اور مدینہ منوری چوتھے نمبر پر ہے جبکہ 63 فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر کے افراد کی ہے۔

Read Comments