پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونیوالے سپاہی کی نماز جنازہ ادا

شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا
شائع 01 جون 2023 07:57pm

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جو پولیو ٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے دروان شہید ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مردان کے 25 سالہ سپاہی ثاقب الرحمان گذشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

سپاہی ثاقب الرحمان نے جان کی قربانی دیتے ہوئے پولیو ٹیم کے تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا، جن کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، سول سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Read Comments