پاکستان کو شکست، بھارت نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ جیت لیا

فائنل معرکے میں بھارتی ٹیم نے گرین شرٹس کو 1-2 سے ہرایا
شائع 01 جون 2023 11:34pm

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

بھات نے چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول بشار ت علی نے کیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے 6 گول سے ہرا کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Read Comments