ممکنہ ہیٹ ویوز کے پیش نظرمحکمہ صحت سندھ کےعملہ کی چھٹیاں منسوخ

محکمہ صحت نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا
شائع 02 جون 2023 05:58pm

محکمہ صحت سندھ نے ممکنہ ہیٹ ویوزکے پیش نظرعملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق میڈیکل، اسٹیڈی سمیت حج عمرے اور بیرون ملک جانے کی چھٹیاں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبے کے با قی ماندہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

مزید بتایا کہ آج جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، مٹیاری، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Read Comments