Aaj Logo

شائع 02 جون 2023 11:57pm

خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو متبادل پارٹی نہیں مل رہی ورنہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیتے، انہیں پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف انہیں آفر نہیں کرسکتے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر طنز کے نشتر بھی برسادیے۔ انہوں نےاپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوبت یہ آگئی ہے 2 مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بناؤ، اللّٰہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کے لیے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے، اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔

Read Comments