Aaj Logo

شائع 03 جون 2023 12:43am

مہوش حیات کا حسن رضوی کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

اداکارہ مہوش حیات کی اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کے ون پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک ون کے گانے پر زبردست ڈانس اسٹپس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب موسیقی اور رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے دو دوست اکٹھے ہوتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ گانا اور ڈانس ہمارے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص جگہ رکھے گا! ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پسند ہے کہ کس طرح پس منظر میں پرندے ہمارے ساتھ ناچ رہے ہیں، شاید وہ بھی ڈریک کو پسند کرتے ہیں۔

Read Comments