Aaj Logo

شائع 03 جون 2023 09:38pm

پورٹ قاسم پرکھڑے 40 برس پُرانے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

پورٹ قاسم پر کھڑے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، جو بحری جہازوں کوچینل میں لانے کے کام کرتا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پورٹ قاسم اتھارٹی حکام کے مطابق پورٹ قاسم کے بوائے ٹینڈرڈ مزدور نامی جہاز میں آگ لگی تھی یہ پورٹ قاسم کا 40 برس پُرانا جہاز ہے یہ بحری جہازوں کو چینل میں لانے کے کام کرتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جہاز پر اچانک آگ لگی جس پر فائر کی ٹیم نے فوری قابو پالیا، حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جہاز پر لگنے والی آگ بروقت بُجھادی گئی تھی اورحادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments