بچے کو ڈرانے کیلئے شہری کی فائرنگ، گولی لڑکی کے سر میں جا لگی

لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی
شائع 04 جون 2023 05:49pm

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب سامان نہ لانے پر بچے کو ڈرانے کے شہری نے فائرنگ کی لیکن گولی بالکونی میں کھڑی لڑکی کے سر میں جالگی۔

شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 15 سالہ علیشاہ کے نام سے ہوئی جو موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم محمد زبیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Read Comments