”10 نہیں 100 مقدمات بھی بنالیں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا“

پی ٹی آئی والے مضبوطی سے کھڑے رہیں، پرویزالہی
شائع 04 جون 2023 07:12pm

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ یہ 10 نہیں 100 مقدمات بھی بنالیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پیغام ہے کہ ہتھکنڈوں سے نہ ڈریں ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریں پی ٹی آئی والے حق اور سچ کےساتھ کھڑے ہیں۔

پرویزالہی نے کہا پی ٹی آئی والے مضبوطی سے کھڑے رہیں اور مقابلہ کریں یہ لوگ پرچے کٹوا کر خود کو خوش کرلیں۔

Read Comments