Aaj Logo

شائع 05 جون 2023 11:09am

وہاج علی کو خاص بھارتی مداح کا تحفہ بھا گیا

وہاج علی پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے ایک شاندار اور خوبرو اداکار ہیں جن کی مقبولیت اور شہرت میں ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کی کامیابی کے بعد زبردست اضافہ ہوا ہے۔

مداح وہاج علی کی اداکاری اور تیرے بن میں ان کے انداز کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں نشر ہونے کے فوراً بعد ”تیرے بن“ کا جنون بھارت تک بھی پہنچ گیا ہے۔

بھارتی شائقین بھی ان پر اپنی محبت نچھاور کر رہے ہیں۔

شائقین تیرے بن کی ایڈیٹس، وی ایم ایس اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

یمنا زیدی اور وہاج علی کا نام آج کل ہر کسی کی زبان پر ہے۔

اور اسی دیوانگی کے پیش نظر وہاج علی کی دیوانی ایک خاص بھارتی مداح نے ان کا شاندار خاکہ بنایا ہے۔

منیشا مرودیا پرجاپتی نامی مداح نے اپنی ویڈیو میں وہاج علی کو بھی ٹیگ کیا، جس پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وہاج نے لکھا، ’بہت شکریہ‘۔

ان کی اس مداح نے وہاج علی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تیرے بن میں اپنے مشہور کردار کے ذریعے ان کے چہرے پر مسکراہٹ لائے۔

Read Comments