سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کل دوبارہ کھل جائے گا

اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا
شائع 05 جون 2023 06:25pm

سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کے تقریباً تین ماہ بعد ایران کل منگل کو سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔

ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح کل مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا۔ ان وفود نے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

Read Comments