لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں دل کا دورہ پڑنے سے شہری چل بسا

جاں بحق شہری ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں ویریفکیشن کیلئے آیا تھا
شائع 05 جون 2023 06:47pm

لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں دل کا دورہ پڑنے سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ متین کے نام سے ہوئی ہے۔ متین کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر فرسٹ ایڈ دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متین خان اپنے بہنوئی کے ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں ویریفکیشن کے لئے آیا تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اس کے بہنوئی احمد کے حوالے کردیا۔

Read Comments