لاہور، نجی بینک سے مسلح ڈاکو 60 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے

مسلح ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے،عینی شاہد
شائع 05 جون 2023 07:00pm

لاہور کے علاقے برکی روڈ پر واقع نجی بینک سے 5 مسلح ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ مسلح ڈاکو گارڈ کو زخمی کر کے بینک سے 60 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہد نے کہا کہ پانچ مسلح ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔

Read Comments