Aaj Logo

شائع 05 جون 2023 10:48pm

سجاد علی کی بیٹے کے ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

معروف گلوکار سجاد علی کے اپنے بیٹے کے ہمراہ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار سجاد علی ان دنوں مختلف کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر سجاد علی نے ڈیلاس سے اپنی اور اپنے بیٹے کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دونوں باپ بیٹے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انکے بیٹے شابی کو پیانو بجاتے دیکھا گیا جس پر انکے والد سجاد علی بھی انجوائے کیے بنا نہ رہ سکے اور اپنا مشہور گانا ’لگایا دل‘ گانے لگے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے شابی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بیٹے شابی کو ڈیلاس میں ہمارے ہوٹل کی لابی میں پیانو مل گیا ۔

Read Comments