Aaj Logo

شائع 07 جون 2023 02:16pm

پی ٹی آئی کارکنوں اوردیگرکی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل، رہائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والوں اور دیگر افراد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں و دیگر افراد کی نظر بندی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی ۔

عدالت نےمحکمہ داخلہ سندھ کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 28 نظربند افراد کوجیلوں سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہاگر نظربند شہریوں کیخلاف کوئی اورمقدمہ نہیں ہےتورہا کیاجائے۔

نظر بند شہریوں کوسکھر،جیکب آباد،شکار پوراوردیگرجیلوں میں رکھا گیا تھا۔

Read Comments