Aaj Logo

شائع 07 جون 2023 08:51pm

ایف بی آر کو ٹیکس محصولات میں بڑے شارٹ فال کا سامنا

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس محصولات میں بڑے شارٹ فال کا سامنا رہا، ہدف سے 433 ارب روپے کم ٹیکس اکھٹا کیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق 11 ماہ کے ٹیکس ہدف 6640 ارب روپے کے مقابلے میں 6200 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

ماہ مئی میں ایف بی آر کو 54 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا جبکہ ماہ مئی میں ایف بی آر نے621 ارب روپے کے مقابلے میں 567 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر کو ماہ جون میں ہدف حاصل کرنے کیلئے 1440 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا ہوگا، یعنی یومیہ 48 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

Read Comments