روس یوکرین تنازع: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان

روس نے زیرقبضہ یوکرینی علاقے میں ڈیم پر حملہ کیا تھا
شائع 07 جون 2023 10:55pm

روس نے زیرقبضہ یوکرینی علاقے میں ڈیم پر حملے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا جبکہ 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

یوکرینی صدر نے روس کے اس اقدام کو عالمی ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حساس انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے روس ہمارے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کی منصوبہ بندی میں خلل نہیں ڈال سکتا۔

Read Comments