Aaj Logo

شائع 08 جون 2023 11:02am

دبئی: کاروبار کے نام پر 86 شہریوں کو لوٹنے والا عرب نژاد یورپی گرفتار

دبئی پولیس نے کاروبار کے نام پر 86 افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں عرب نژاد یورپی شہری کو دھرلیا۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان مین کہا گیا ہے کہ ،’مذکورہ افراد نے ایک کمپنی کے ذمہ داران کیخلاف شکایات درج کرائی تھیں، ابتدائی تفتیش کے بعد کمپنی کے مالک کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیاہے‘۔

فراڈ کرنے والا شخص اس کمپنی کا مالک اور عرب نژاد یورپی شہری ہے، اس کے علاوہ پولیس ایک عرب شہری کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کررہی ہے جس نے کمپنی کا اندراج اپنے نام سے کرایا تھا’۔

پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروانے والوں میں شامل ایک خاتون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اُن سے ایک شخص نے سرمایہ کاری کیلئے رابطہ کیا اور بتایا تھا کہ وہ ایک ایم شخصیت کی کمپنی میں ملازم ہے، اس کی جانب سے دی جانے والی ترغیب کے بعد ابتدء میں ماہانہ 3 ہزار درہم منافع پر 50 ہزار درہم کی سرمایہ کاری کی۔

خاتون کے مطابق ابتدائی 2 ماہ تک تو منافع کی رقم دی جاتی رہی اور پھرمزید سرمایہ کاری کیلئے کہا گیا جس پر انہیں ایک بار پھر50 ہزار درہم دیے۔

خاتون نے پولیس کو مزیدبتایا کہ اتنا بھاری8 منافع دیے جانے پر ابتداءمیں وہ شکوک وشبہات کا شکار رہی لیکن پھر پُرآسائش علاقے میں کمپنی کی عمارت دیکھ کر وہ خاصی مطمئن ہوگئی۔

کمپنی کا گرفتارکیا جانے والا مالک اپنی کمپنی ایک ملازم کے ہاتھوں فروخت کرچکا ہے، اس کے علاوہ اس دھوکہ دہی کیلئے کمپنی کا نام بھی ایک سے زائد بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسے ایک کمپنی کے اہلکار نے رابطہ کرکے اپنی رقم کی واپسی کیلئے دفتر پہنچنے کو کہا جہاں جا کر علم ہوا کہ کمپنی کا ایک عہدیداررقم لیکر فرار ہوچکا۔

رقم واپس ینے کے لیے اور بھی بہت سے لوگ کلمپنی کے دفترپہنچے تھے جنہیں جعلی چیک تھما دیا گیا تھا۔

Read Comments