Aaj Logo

شائع 08 جون 2023 07:11pm

پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ

ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا، اور تعداد 58 لاکھ تک پہنچ گئی۔

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعادد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، اور رواں مالی سال میں یہ تعداد بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی ہے، گزشتہ سال پاکستان میں گدھوں کی کل تعداد 57 لاکھ تھی۔

مالی سال 23-2022 کے جاری کردہ اقتصادی سروے کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، اور مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی افزائش میں ایک سال میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، تاہم اونٹوں، خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہیں ہو سکا۔

Read Comments