Aaj Logo

شائع 08 جون 2023 09:15pm

ماں باپ کا مبینہ قاتل اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ماں باپ کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے میگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شاہ رومی اپنے ہی ماں باپ کے قتل میں صوابی کے تھانہ ٹوپی پولیس کو مطلوب تھا، اور فلائٹ نمبر پی کے 211 کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد صوابی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Read Comments