Aaj Logo

شائع 09 جون 2023 04:51pm

سرگودھا، تالاب میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

سرگودھا میں سلانوالی واٹر سپلائی تالاب میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو1122 اہلکاروں نے لاشوں کو تالاب سے نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال سلانوالی منتقل کردیا ہے۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں تنزیل الرحمن ولد محمد سرورعمر 22 سال اور محمد عثمان ولد محمد اشرف عمر 18 سال کے نام شامل ہیں۔

Read Comments